نئی دہلی،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے وزیر اعظم دفتر(پی ایم او) بی جے پی اور گجرات کے وزیراعلیٰ کے دفترپرارٹی کے نومنتخب صدر راہل گاندھی کاانٹرویو نشر کرنے والے چینلوں کے صحافیوں کو دھمکی دینے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے ا س میں ملوث افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات کے مقامی چینلوں کو مسٹر گاندھی کا انٹرویو نشر کرنے پر فون سے ڈرایا دھمکاجارہا ہے اور صحافیوں کوانجام بھگتنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔گجرات بی جے پی کے صدراوروزیراعلیٰ دفترسے فون کرکے چینلوں کے انتظامیہ کوجیل بھیجنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔